میڈرڈ اوپن : ماریا شراپووا ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں

میڈرڈ: ڈوپنگ کیس میں 15 ماہ کی معطلی کے واپسی کرنےوالی روسی ٹینس سٹار ماریا شراپوا کو کینیڈین ٹینس اسٹار یوجینی بوچارڈ نے میڈرڈ اوپن سے باہر کر دیا۔

08:57 PM, 9 May, 2017

میڈرڈ: ڈوپنگ کیس میں 15 ماہ کی معطلی کے واپسی کرنےوالی روسی ٹینس سٹار ماریا شراپوا کو کینیڈین ٹینس اسٹار یوجینی بوچارڈ نے میڈرڈ اوپن سے باہر کر دیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق ویمنز سنگلز کے دوسرے راؤ نڈ میں روسی اور کینیڈین ٹینس سٹارز کے درمیان سخت مقابلہ ہوا تاہم بوچارڈ نے مقابلہ 2-1 سے اپنے نام کر لیا۔ میچ کا اسکور 7-5، 2-6 اور 6-4 رہا۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بوچارڈ کا کہنا تھا کہ کہا کہ میچ سے قبل مجھے مداحوں کی جانب سے بھی خیرسگالی کے پیغامات ملے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ میچ اپنے لیے اور مداحوں کیلئے بھی جیتنا چاہتی تھی۔ یوجینی بوچارڈ کا تیسرے راؤ نڈ میں سخت حریف اینجلیک کیربر سے سامنا ہو گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں