اداکارہ نرگس کا عیدین کے ڈراموں کیلئے معاہدہ طے ہو گیا

اداکارہ نرگس کا عیدین کے ڈراموں کیلئے معاہدہ طے ہو گیا

08:54 PM, 9 May, 2017

لاہور :  پاکستانی سٹیج ڈراموں کی معروفاداکارہ نرگس کا عیدین کے ڈراموں کیلئے معاہدہ طے ہو گیا۔ اداکارہ کا عید الفطر اور عیدالاضحی پر سٹیج ڈراموں میں پرفارمنس کیلئے پروڈیوسر اسحاق چوہدری کیساتھ 50 لاکھ روپے میں معاہدہ طے پا گیا ہے۔

 اداکارہ نرگس اور محفل تھیٹر کے پروڈیوسر کے درمیان شالیمار تھیٹر میں پروڈیوسر سخی سرور اور محمد عرفان کی موجودگی میں ڈیل ہوئی جہاں اسحاق چوہدری نے نرگس کو ایڈوانس رقم بھی ادا کر دی۔

مزیدخبریں