شام نے 4 محفوظ زونز کے نفاذ کی نگرانی میں اقوام متحدہ کے کردار کو مسترد کر دیا، وزیر خارجہ

06:49 PM, 9 May, 2017

نیوویب ڈیسک

جدہ : شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے کہا ہے کہ شام 4 محفوظ زونز کے نفاذ کی نگرانی میں اقوام متحدہ کے کردار کو مسترد کر دے گا۔

عرب نیوز کے مطابق انہوں نے دمشق میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیف زونز معاہدے کے نفاذ کی نگرانی کے لئے اقوام متحدہ یا بین الاقوامی فورسز کے کردار کو قبول نہیں کرتے ۔شامی حکومت کے حمایتی ایران اور روس اور حزب اختلاف کے حمایتی ترکی جمعرات کو شام میں 4 سیف زونز کے قیام کے معاہدے پر پہنچے جس کے تحت شامی حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان کشیدگی کم ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ شامی حکومتی فورسز حزب اختلاف کی طرف سے کسی بھی خلاف ورزی اور حملے کا فیصلہ کن جواب دے گی ۔شامی وزیر خاجہ کا کہنا تھا کہ سیف زونز میں اقوام متحدہ کا کوئی کردار نہیں ہے ،روس وہاں نگراں کا کردار ادا کرے گا اور "فوجی پولیس" تعینات کرے گا۔

مزیدخبریں