ٹیکسٹائل منسٹر سمرتی ایرانی کی سوتیلی بیٹی” شانیلے ایرانی“ کا نام کسی اور نے نہیں بلکہ انہوں نے خود رکھا تھا، شاہ رخ خان

ٹیکسٹائل منسٹر سمرتی ایرانی کی سوتیلی بیٹی” شانیلے ایرانی“ کا نام کسی اور نے نہیں بلکہ انہوں نے خود رکھا تھا، شاہ رخ خان

06:31 PM, 9 May, 2017

ممبئی:   ٹیکسٹائل منسٹر سمرتی ایرانی کی سوتیلی بیٹی” شانیلے ایرانی“ کا نام کسی اور نے نہیں بلکہ انہوں نے خود رکھا تھا۔سمرتی ایرانی نے انسٹا گرام پر  پہلی شادی سے پیدا ہونے والی بیٹی شانیلے ایرانی کی ایک تصویر شیئر کی ہے جسے شاہ رخ خان نے اپنے اکاﺅنٹ پر دوبارہ پوسٹ کر تے ہوئے کہا ہے کہ ”میرے بچپن کے دوست زبین ایرانی کی بیٹی بڑی ہو چکی ہے اور بہت پیاری ہے مگر ریکارڈ کیلئے بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے ہی اس کا نام شانیلے رکھا تھا “۔

زبین نے سمرتی ایرانی سے قبل مونا ایرانی سے شادی کی تھی جس میں سے انکی سب سے بڑی بیٹی شانیلے ہے جبکہ سمرتی ایرانی سیاست میں آنے سے قبل ماڈلنگ اور ٹی وی پر اداکاری بھی کر تی رہی ہیں ۔

مزیدخبریں