واٹس ایپ نے ”ویڈیو کالز فیچر “ کے ذریعے نیا ریکارڈ قائم کر لیا

نیویارک: معروف میسنجر ”واٹس ایپ “ کے ویڈیو کالز کے فیچر نے اپنے آغاز کے پہلے 6 ماہ میں ہی اسکائپ ، وائبر اور فیس بک سمیت تمام ایپس کو پیچھے چھوڑ دیا۔

05:48 PM, 9 May, 2017

نیویارک: معروف میسنجر ”واٹس ایپ “ کے ویڈیو کالز کے فیچر نے اپنے آغاز کے پہلے 6 ماہ میں ہی اسکائپ ، وائبر اور فیس بک سمیت تمام ایپس کو پیچھے چھوڑ دیا۔
کمپنی کی جانب سے جار ی کردہ اعدادو شمار میں اعلان کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ کے 1ارب 20کروڑ صارفین روزانہ 340 ملین سے زیادہ منٹ ویڈیو کالز کرتے ہوئے گزار رہے ہیں جبکہ ایک روز میں 55 ملین سے زائد ویڈیو کالز ہورہی ہیں۔اس سنگ میل کے عبور پر واٹس ایپ نے آخرکار اینڈرائیڈ ایپ میں ویڈیو کالنگ کو زیادہ نمایاں مقام دے دیا ہے۔
گزشتہ سال فیچر کو متعارف کراتے ہوئے واٹس ایپ کا کہنا تھا کہ وہ اسے تمام صارفین تک پہنچانا چاہتی ہے یعنی ایسے ممالک میں بھی جہاں انٹرنیٹ کی رفتار زیادہ اچھی نہیں یا فلیگ شپ فونز کم لوگ استعمال کرتے ہیں۔ اب چھ ماہ بعد لگتا ہے کہ واٹس ایپ کی حکمت عملی کامیاب ثابت ہوئی ہے کیونکہ سست انٹرنیٹ اور سستے اسمارٹ فونز پر بھی یہ فیچر آسانی سے استعمال ہوتا ہے۔واضح رہے کہ واٹس ایپ نے اسنیپ چیٹ کو اس کے اپنے ہی مشہور فیچر یعنی اسٹوریز یا اسٹیٹس میں مات دی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں