نیو یارک:شوبز میں رئیلٹی ٹی وی شوز بہت اہم ہیں اور پوری دنیا میں یہ رئیلٹی شوز دیکھے جاتے ہیں ۔ایسے ہی رئیلٹی شوز میں سے مشہور زمانہ امریکن آئیڈل سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ٹی وی شو ہے 11جون2002کو شروع ہونے والے اس شو نے 2016میں اپنے 15سیزن مکمل کیے اور اب خبریں یہ سامنے آ رہی ہیں کہ پروگرام کا سولہواں سیزن جو سال 2018۔2017کا سیزن ہو گا اگلے سال مارچ میں پیش کیا جائے گا۔کیلی اور ریان کی میزبانی میں ہونے والے اس رئیلٹی پروگرام کے ججز کون ہوں گے اس بات کا فیصلہ ابھی تک سامنے نہیں آیا تاہم کہا یہ جارہا ہے کہ پروگرام کے میزبان اور ججز کچھ چھوٹی موٹی تبدیلیوں کے ساتھ تقریبا وہی ہوں گے ۔
Paula Abdul, Simon Cowell, Randy Jackson وغیرہ پہلے ججز میں شامل تھے امید ہے اس نئے آنے والے سیزن میں بھی یہی لوگ ہوں گے ۔واضح رہے کہ یہ پروگرام امریکی ریاست لاس اینجلس میں شوٹ ہوا کرتا تھا لیکن نیا سیزن کہاں ہو اس بابت کچھ نہیں کہا جا سکتا۔