ناصر جنجوعہ سے یورپی یونین کے وفد کی ملاقات، سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ

05:28 PM, 9 May, 2017

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے یورپی یونین کے وفد نے ملاقات کی جس میں خطے کی سکیورتی صورت حال پر تبادلہ خیال اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

مشیر قومی سلامتی سے ہونے والی اس ملاقات میں یورپی یونین کے وفد نے مطالبہ کیا کہ پاکستان انتہا پسندی سے خاتمے کے لئے معاونت کرے جس پر ناصر جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور آج ان ہی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ امن کا قیام ممکن ہو سکا ہے تاہم انتہا پسندی اور دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے ہم ہر سطح پر تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔

مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ عالمی برادری بھی دہشتگردی کے خاتمے میں ہماری معاونت کرے کیونکہ دہشتگردی کا عفریت ختم کرنے کے لئے اس کی وجوہات پر توجہ دینا ہو گی اگر ہم مشترکہ کوششوں سے دہشتگردی کی وجوہات ختم کرنے اور انتہا پسندانہ سوچ کا متبادل دینے میں کامیاب ہو گئے تو دہشتگردی اور انتہا پسندی کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہو جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں