لاہور :ٹیکنالوجی کے اس دور مٰیں جہاں اس قدر تیز ترقی ہو رہی ہے اور نت نئی ایجادات ہو رہی ہیں وہیں دنیائے انٹرنیٹ میں بھی حیران کن تبدیلیاں ہوئی ہیں اور اگر اب آپ اپنے انٹرنیٹ کی رفتار سے نا خوش ہیں تو اس کا آسان حل یہ کہ آپ چاند پر تشریف لے جائیں ۔یہ بات یقینا حیران کن ہے لیکن چاند پر لیزر انٹرنیٹ موجود ہے جو کہ زمین کے انٹرنیٹ سے کہیں زیادہ تیز رفتار ہے ۔چاند پر انٹرینٹ کی موجودگی کسی اور کا نہیں بلکہ امریکی ادارے ناسا کا کارنامہ ہے اور اس میں مزید بہتری کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔ابتدائی تجربات میں چاند پر کسی بھی چیز کو اپ لوڈ کرنے کی سپیڈ 19۔22میگابٹس جبکہ ڈاون لوڈ کرنے کی رفتار 622میگا بٹس فی سیکنڈ ہے جو زمینی رفتار سے کہیں زیادہ ہے ۔واضح رہے کہ یہ تجربات تین سال تک جاری رہے جس کے بعد ماہرین چاند پر انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے کامیاب ہوئے اور ان تجربات میں انفرا ریڈ ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا تھا۔