فلورینس: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے ٹرمپ کے دور صدارت میں امریکہ کی غیر متوقع پالیسیوں کے امکان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں امریکی قیادت کا دور ختم ہو رہا ہے اور یورپی یونین کو اب روس اور چین کا اصلی اتحادی بن جانا چاہیے.
فیڈریکا موگرینی نے فلورینس میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بعض اوقات حیرت انگیز کارنامے انجام دیئے جا سکتے ہیں تاہم بعض اوقات آپ کو شکست بھی ہو سکتی ہے اور اس کی تلافی کا موقع تک نہیں ملتا جبکہ یورپ کی روش یہ نہیں رہی ہے.
فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ یورپ، واشنگٹن کی جگہ لے سکتا ہے اور یہ یورپ اور اہل یورپ کے لئے ایک موقع ہے جس میں یورپی یونین، دنیا میں تمام فریقوں کے لئے ایک شریک و اتحادی کی حیثیت سے کردار ادا کر سکتی ہے۔