والدہ کے کمرے سے کھانا چرانے پر بیٹا گرفتار

والدہ کے کمرے سے کھانا چرانے پر بیٹا گرفتار

میکسیکو: والدہ کے ہاتھ کا بنا کھانا کھانے میں جو مزا آتا ہے وہ کسی اور کھانے میں نہیں ملتا ،مگر یہ کھانا کھاکر جیل جانا کسی کو ہی پڑ سکتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق میکسیکو کی عدالت میں انوکھا مقدمہ پیش ہو ا۔مقدمہ کچھ اسطرح تھا کہ میکسیکن خاتون نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ اس کے بیٹے نے منع کرنے کے باوجود اس کا بنایا ہو ئی روائتی ڈش ”پسول“ بنائی تھی ۔
خاتون نے عدالت میںبتایا کہ اس کے بیٹے کارلوس نے چوری کی ہے ۔اس کے پوچھے بغیر کھانا لینا چوری کے زمرے میں آتا ہے ۔جبکہ بیٹے نے کمرے کے دروازے رات کے اوقات میں کھولا ،کچن سے کھانا لیا اور بھاگ گیا ۔بیٹے کا کہناہے کہ اس نے اپنی والدہ کو کھانا لینے کے بعد باقاعدہ موبائل پر پیغام بھیجا تھا ۔ جس کا مقصد ہی اپنی والدہ کو اطلاع دینا تھا ۔مگر اب اس کی والدہ اسے چوری کہہ رہی ہے ۔عدالت نے بھی اس کیس میں بہترین فیصلہ دیا ۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ چوری کرتے ہوئے کسی نے نہیں دیکھا ۔چوری کرنے والا بیٹا تھا ۔ جبکہ دیکھنے والی اس کی والدہ ہے ۔جس کو گواہ کے طو رپر نہیں رکھا جا سکتا۔عدالت نے والدہ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ۔بیٹے کو چور ی کے مقدمے میں رہاکرنے کا حکم سنا دیا ۔

واضح رہے "پسول" میکسیکو کی روائیتی ڈش ہے جس کو عموما سوپ بھی کہا جاتاہے ۔