اچھی یاداشت کے لیے بہترین غذائیں

03:14 PM, 9 May, 2017

لاہور:انسانی جسم ایسا ہے کہ اگر ایک حصہ بھی فعال نہ ہو یا اپنی نارمل پوزیشن میں کام نہ کرے تو پورا جسم اس سے متاثر ہوتا ہے اور یہ بات تو بالکل ٹھیک ہےکہصحت مند جسم کے لیے صحت مند دماغ کا ہونا ضروری ہے ۔جسم کو توانا رکھنے کے لیے تو ہم ورزشیں اور مختلف طرح کی غذائیں بھی استعمال کر لیتے ہین لیکن دماغ کو مضبوط کرنے کے لیے ہم کیا کرتے ہیں؟دماغ کو مضبوط رکھنے کے لیے اور یاداشت اچھی بنانے کے لیے بھی کئی غذائیں کارآمد ہو سکتی ہیں ۔ایسی ہی چند غذائیں یہاں بیان کی گئی ہیں جن کے استعمال سے آپکو دماغی صحت اچھی رکھنے میں مدد ملے گی ۔

اومیگا تھری فیٹی ایسڈز 


اومیگا تھری فیٹی ایسڈز دماغی صحت اور طاقت بڑھانے کے لیے قدرت کی جانب سے دیئے جانے والے بہترین اجزاء میں سے ایک ہے۔ اگر آپ ہر عمر میں اپنے دماغی افعال کو بہترین رکھنا چاہتے ہیں تو یہ آپ کی غذا کا لازمی حصہ ہونا چاہیئے۔ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی ایک قسم ڈی ایچ اے یاداشت کو بہتر بنانے کے لیے بہت زیادہ ضروری ہوتی ہے اور اس کے لیے آپ کو مچھلی کو اپنی غذا کا حصہ بنانا ہوتا ہے، جبکہ مچھلی کا تیل بھی ایک بہترین متبادل ثابت ہوتا ہے۔ ہفتے میں دو بار ڈی ایچ اے کا استعمال دماغی صحت کے لیے بہترین قرار دیا جاتا ہے۔

اخروٹ 

اخروٹ ایسا خشک میوہ ہے جسے روزانہ بھی استعمال کیا جائے تو کوئی برائی نہیں، اخروٹ نباتاتی اومیگا تھری فیٹی ایسڈز، قدرتی فائٹو سٹیرول اور اینٹی آکسائیڈنٹس کے حصول کا بہترین ذریعہ ثابت ہوتے ہیں اور یہ سب دماغی افعال کو بہتر بناتے ہیں۔ روزانہ کچھ مقدار میں اس کا استعمال کرنا موٹاپے سمیت ذیابیطس اور دیگر امراض سے بھی تحفظ دیتا ہے۔

ہلدی

یہ مصالحہ پاکستان بھر میں کھانوں کے لیے عام استعمال ہوتا ہے جو کہ سوجن سے تحفظ دینے والے اینٹی آکسائیڈنٹ سے بھرپور ہوتا ہے، ہلدی دماغ کو ایسے نقصان دہ اجزاء یا destructive beta amyloids کی سطح بڑھنے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے جو الزائمر جیسے مرض کا باعث بنتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ یاداشت میں بہترین اور نئے دماغی خلیات کی تشکیل میں بھی اضافہ کرتی ہے.

سبز سبزیاں

سبز سبزیاں مجموعی صحت کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہوتی ہیں، ان میں اینٹی آکسائیڈنٹس، فائبر، لاتعداد وٹامنز اور نیوٹریشنز سمیت دیگر فائدہ مند اجزاء شامل ہوتے ہیں۔ ایسی سبزیوں میں آپ کے پاس انتخاب کے لیے پالک، ساگ اور ایسی ہی دیگر سبزیاں موجود ہیں۔ ضروری نہیں کہ روز انہیں کھایا جائے تاہم ہفتے میں ایک بار ضرور آپ کی غذا میں انہیں شامل ہونا چاہیئے۔

مزیدخبریں