بی ایس ایف میں 80 فیصد افسران کرپٹ ہیں، تیج بہار یادیو کا انکشاف

03:09 PM, 9 May, 2017

ممبئی: بی ایس ایف کے برطرف سپاہی تیج بہادر یادیو نے ممبئی میں ایک تقریب میں شرکت کی جس میں انہوں نے کہاکہ سچے بولنے کی سزابھگت رہے ہیں،تیج بہادر نے نیا انکشاف کیا کہ حکومت انہیں 18 مختلف کھانے بھیجتی ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے سپاہیوں کو بس کھچڑی دی جاتی ہے،سسٹم ہی کرپٹ ہے لیکن تمام افسران نہیں،فورسز میں 80 فیصد افسران بدعنوان ہیں۔

تیج بہادر یادیو نے دیگر سابق سپاہیوں کے ساتھ مل کر 14مئی کو جنتر منتر پر ایک روزہ احتجاج کا اعلان کررکھا ہے،بی ایس ایف کے سابق سپاہی تیج بہادر نے ناقص کھانے کی شکایت کی تھی جس کے بعد سے اسکے خلاف انکوائری کا سلسلہ شروع ہوا اور اسے نوکری سے بھی برطرف کردیا گیا۔

یاد رہے تیج بہادر کے بعد متعدد بھارتی فوجیوں کی شکایات بھی منطر عام پر آئی تھیں جس پر بھارتی فوج کو خاصی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں