ممبئی: بالی ووڈ اداکار میرا راجپوت نے گاڑی غلط جگہ پر کھڑی کردی،جس پر انہیں دو ہزار جرمانہ ادا کرنا پڑا۔اداکارشاہد کپور کی اہلیہ ممبئی میں ایک دعوت میں گئی ۔ ان کے ڈرائیور نے گاڑی غلط جگہ پرپارک کردی، قانون کی خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس نے ان کا چالان کر دیا۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے جب میرا کو کہا گیا کہ انہوں نے نو پارکنگ زون میں گاڑی پارک کی جس کے لیے 2 ہزار روپے کا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا، میرا نے بھی اپنی غلطی کو فوری طور پر تسلیم کرلیا اور کسی بھی چوں چراں یا غصے کیے بغیر جرمانہ ادا کیا۔