دورہ ویسٹ انڈیز میں پاکستانی ٹیم کو سیریز اور رینکنگ میں پانچویں پوزیشن بچانے کا چیلنج درپیش ہے۔ مصباح الیون نے آخری ٹیسٹ میں فتح کے لیے خوب پسینہ بہایا، پاک ویسٹ انڈیز ٹیمیں کل سے آخری ٹیسٹ میں روسیو میں آمنے سامنے ہوں گی ۔گرین شرٹس نے روسیو کے ڈومنیکا گراؤنڈ میں مختصر لیکن بھر پور پریکٹس سیشن کیا۔
کوچز کی زیر نگرانی فزیکل فٹنس پر خاص توجہ تو دی ہی گئی ، بیٹنگ ، بولنگ کی بھی خوب ٹریننگ کی۔وکٹ کیپر سرفراز احمد کیچز کی بھرپور پریکٹس کرتے نظر آئے ، یہی نہیں سلپ میں کھڑے کرکٹرز نے بھی کیچز کو پکڑنے کی کوچز کیساتھ خصوصی ٹریننگ کی۔
کیرئیر کے آخری ٹیسٹ میچ میں شرکت کر نیوالے کپتان مصباح الحق اور یونس خان نے بھی تپتی گرمی میں سخت ٹریننگ کر کے خوب پسینہ بہایا ۔تین ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ پاکستانی ٹیم کو سیریز اور رینکنگ میں پانچویں پوزیشن بچانے کا چیلنج درپیش ہے ۔
اس سے قبل بارباڈوس میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 106 رنز سے شکست دی تھی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے پاکستان کو 188 رنز کا ہدف ملا لیکن پاکستان کی بیٹنگ لائن آسان سے ہدف کی تعاقب میں ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 106رنز سے شکست کھا گئی ۔پاکستان کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر کھڑا نہ ہو سکا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے گبرئیل نے 13 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔کپتان جیسن ہولڈر نے 3 جبکہ جوسیپ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا.