وزیر اعظم محمد نواز شریف سے سعودی وزیر عورد بن صالح نے وزیر اعظم ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سعودی وزیر نے خادم حرمین الشریفین کی جانب سے وزیر اعظم محمد نواز شریف کو 20 مئی کو ہونے والی امریکہ عرب اسلامی سمٹ میں شرکت کی دعوت دی جسے وزیر اعظم نے قبول کرتے ہوئے 20 مئی کو سعودی عرب جانے کا فیصلہ کر لیا۔
واضح رہے کہ اس دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی سعودی عرب میں موجود ہوں گے جہاں پر نواز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان غیر رسمی ملاقات بھی متوقع ہے۔
ادھر ون بیلٹ ون روڈ کے حوالے سے عالمی کانفرنس کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں دو روزہ اہم کانفرنس 14 اور 15 مئی کو ہو گی۔ کانفرنس میں وزیر اعظم نواز شریف سمیت 100 ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا مقصد دنیا بهر میں سی پیک جیسے منصوبوں کا آغاز کرنے کی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں