بھارت کی چکوٹھی سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا پھر پور جواب

01:26 PM, 9 May, 2017

مظفر آباد: دنیا بھر میں جمیوریت کا راگ الاپنے والے بھارت نے سیز فائر معاہدے کی آج پھر دھجیاں اڑا دی ہیں۔ صبح کے اوقات میں بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کے چکوٹھی سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی لیکن پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا جس کے بعد دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں۔

واضح رہے کہ اس وقت پاک افغان بارڈر پر بھی کشیدگی جاری ہے جبکہ ایران نے بھی پاکستان پر حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے اور ادھر بھارت نے بھی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی ہے۔

یاد رہے اس سے پہلے بھی متعدد بار بھارت سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے اور بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے متعدد پاکستانی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں