پاکستان کیخلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: سرتاج عزیز

12:23 PM, 9 May, 2017

اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا پاکستان اپنے تمام ہمسایوں کے ساتھ پُرامن تعلقات کی سوچ پر عمل پیرا ہے۔ تاہم اپنی سرحدوں کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ مشیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تحفظات دوطرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کئے جانے چاہئیں۔

اس سے پہلے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول فراہم کر رہا ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

واضح رہے 5 مئی کو بلوچستان کے علاقے چمن میں مردم شماری ٹیم اور ان کو تحفظ فراہم کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں پر افغان بارڈر فورسز نے فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 12 افراد شہید اور 40 زخمی ہو گئے تھے۔

اس واقعے کے بعد پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تھی اور پاک افغان سرحد پر موجود باب دوستی کو ہر قسم کی آمد ورفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں