منیلا: فلپائن کے ساحل سے ملنے والی مچھلی نے دنیا بھر کے ماہرین کو حیران کر دیا ہے ۔ اس انوکھی مچھلی کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے ماہرین تحقیق کرنے جا رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق فلپائن کی سمندری حدود سے پکڑی جانے والی مچھلی کی جلد پر ” ٹیٹوز“ ہزاروں کی تعداد میں بنے ہوئے ہیں ۔ ماہی گیر کا کہناہے کہ اس نے اس سے پہلے کبھی ایسی مچھلی نہیں دیکھی اس کو ماہی گیری کرتے ہوئے سالوںہو چکے ہیں ۔
علاقہ مکینوں کا کہناہے کہ انہیں اس مچھلی کو دیکھ کر اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا ۔ ایک علاقہ مکین کا کہناتھا کہ وہ یہ واقعی پہلا واقعہ ہے ۔ کئی افراد کا تو یہاں تک کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ یہ مچھلی خلائی مخلوق کی طرح کسی اور سیارے یا مخلوق سے تعلق رکھتی ہے ۔
اس مچھلی کی جلد پر مختلف قسم کے ٹیٹوز ، لکھائی ، اور نمبر لکھے ہوئے ہیں ۔ خلائی مخلوق کے دعوے دار تو یہ ہی کہتے ہیں کہ یہ خلائی مخلوق سے تعلق رکھتی ہے ،مگر سچ کیا ہے ؟ماہرین اس کی تلاش میں سرگرداں ہیں ۔
”یہ کہاں سے آئی “ مچھلی کی جلد پر ”ٹیٹوز“ ، ماہرین حیران
12:14 PM, 9 May, 2017