کابل: افغانستان کا صوبہ پروان ایک بار پھر دھماکے سے گونج اٹھا۔ دھماکا پروان کے علاقے چاریکر کے ایک مدرسے میں کیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں پروان علما کونسل کے سربراہ عبدالرحیم شاہ حنفی سمیت 8 طلبہ جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
دھماکے کے بعد اٖفغان فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔
ایک روز پہلے قندھار بم دھماکے میں مولانا عبدالغفور پیروز جاں بحق ہو گئے تھے۔ گزشتہ مہینے کابل میں محمد داود خان ہسپتال میں ڈاکڑوں کے لباس میں مسلح افراد نے حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں مریضوں سمیت 38 افراد جاں بحق اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں