اسلام آباد: پاناما کیس کی تحقیقات کو آگے بڑھانے کیلئے آئی ٹی نے باقاعدہ کام کاآغاز کردیا۔ جے آئی ٹی کی جانب سے پانامہ کیس میں ملوث مختلف شخصیات کوآج نوٹسزجاری ہونے کا بھی امکان ہے۔
پاناما کیس پر بننے والی جے آئی ٹی کا اجلاس جوڈیشل اکیڈمی میں کمیٹی کے سربراہ واجد ضیا ء کی سربراہی میں جاری ہے۔اجلاس میں انٹیلی جنس اداروں کے ارکان اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی کے نمائندے شامل ہیں۔ جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کےنمائندےعرفان نعیم منگی بیرون ملک ہونےکےباعث اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔
اجلاس میں سپریم کورٹ کی طرف سے دیئے جانےوالے سوالات ،، پر بھی تفصیلی غور کیا جارہا ہے جبکہ جے آئی ٹی کی جانب سے آج مختلف شخصیات کونوٹسزجاری ہونے کا بھی امکان ہے۔