حیران کن اتفاق،باپ۔ چھ بیٹے اور بیٹیوں کی موت کا وقت،مہینہ،عمر اور بیماری بھی ایک

10:17 AM, 9 May, 2017

لاہور: معروف علمی اور دینی گھرانے کے ساتھ افراد کی موت کا وقت کاعمر، موت کی وجہ مرنے کا وقت اور مہینہ بھی ایک رہا،دولت پورہ کے رہائشی نیاز احمد فاروقی کی عمر جب 73سال ہوئی تو ان پر ستمبر میں فالج کا حملہ اور رات گیارہ بجے ان کا انتقال ہو گیا۔
اس کے بعد ان کے تینوں صاحبزادے محمد اکرام فاروقی،سینئر ہیڈ ماسٹر ریٹائرڈ نورالہی فاروقی،سینئر سکول ٹیچر نذیر الحق فاروقی اور تینوں بیٹیاں سکینہ بیگم،صالحہ بیگم اور زبیدہ بیگم جب اپنی عمر کے 73 ویں سال میں پہنچے تو ان پر فالج کا حملہ ہوا ،تمام بہن بھائیوں کا انتقال ستمبر کے مہینے میں ہوا تمام افراد کے انتقال کا وقت رات گیارہ بجے تھا۔

واضح رہے کہ اس سےپہلے بھی دنیا بھر میں ایسے واقعات سننے میں آتے ہیں جن میں والدین ،بچوں کی موت اور وفات کا وقت تقریبا ایک جیسا ہی ہوتاہے ۔مگر یہ واقعات صرف چند ہی ہوتےہیں ۔

مزیدخبریں