سعودی عرب میں داعش کا اہم کارکن گرفتار،حج کے موقع پر کیا کرنا تھا،اہم انکشاف سامنے آگیا

08:07 AM, 9 May, 2017

جدہ: سعودی عرب میں فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے داعش کے ایک شدت پسند کو حراست میں لیا جس نے ایسا انکشاف کیا کہ ہر مسلمان پریشان ہو جائے۔ سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق اس شدت پسند نے اعتراف کیا کہ وہ حج کے موقع پر دہشت گردی کی واردات کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔یہ شدت پسند شامی شہری ہے جس نے بتایا کہ وہ حج آپریشنز میں حصہ لینے والے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

رپورٹ کے مطابق شدت پسند نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کی تھی جس میں اس نے اپنے فالوورز سے کہا تھا کہ ”دعا کریں کہ میرا خودکش حملہ کرنے کا مشن کامیاب ہو جائے۔“ اس ٹویٹ پر سعودی فورسز حرکت میں آئیں اور اس کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیا۔ اس کے قبضے سے ایک یو ایس بی برآمد ہوئی جس میں داعش کے لوگو سمیت دیگر شدت پسندانہ مواد موجود تھا۔ فورسز نے اسے عدالت میں پیش کیا جہاں اس کے اقبال جرم کرنے پر اسے 12سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ سزا مکمل ہونے پر اسے ملک بدر کر دیا جائے گا۔

مزیدخبریں