”اگر سعودی عرب نے یہ بیوقوفی کی تو مکہ اور مدینہ کے علاوہ پورا ملک تباہ کر دیں گے“,ایرانی حکام

07:58 AM, 9 May, 2017

ریاض:ایران نے سعودی حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب نے ایران کیخلاف کوئی بیوقوفی کی تو ہماری فوج مکہ اور مدینہ کے علاوہ پورا ملک تباہ کر دے گی ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر دفاع نے اپنے ٹی وی انٹرویو کے دوران جارحانہ موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ ”ہم ایران کو کسی بھی قسم کی بیوقوفی کرنے سے خبردار کر رہے ہیں لیکن اگر ایسا کیا گیا تو ہم مکہ اور مدینہ کے علاوہ پورے ملک کوتباہ کر دیں گے“۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار سعودی نائب ولی عہد محمد بن سلمان کے بیان کے جواب میں کیا جس میں کہا گیا تھا کہ ریاض اور تہران میں کوئی بھی جنگ ایرانی سر زمین پر لڑی جائے گی ۔

سعودی ولی عہد نے یمن کے خلاف سعودی جنگ جس میں کم و بیش 12ہزار یمنی شہری جاں بحق اور سینکڑوں بے گھر ہو چکے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ”ہم سعودی عرب کی بجائے ایران میں جنگ لڑنے کیلئے کام کریں گے“۔ انہو ں نے مزید کہا تھا کہ ہم ایرانی حکومت کا اصل ہدف ہیں مگر ہم اس وقت کا انتظار نہیں کریں گے کہ جنگ سعودی عرب میں چھڑ جائے مگر اسے ایران کی سرزمین تک ہی رکھنے کیلئے کام کریں گے “۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ سعودی ولی عہد کے بیانات سے ثابت ہوتا ہے کہ سعودی عرب مشرق وسطیٰ اور ایران کیخلاف محا ز آرائی اور تباہ کن پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔

مزیدخبریں