واشنگٹن :وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ، سیکرٹ سروس نے مسلح شخص کو گولی مار دی

06:53 PM, 9 Mar, 2025

واشنگٹن: امریکی سیکرٹ سروس نے وائٹ ہاؤس کے قریب ایک مشتبہ مسلح شخص کو گولی مار دی، جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

امریکی سیکرٹ سروس کے جاری کردہ بیان کے مطابق، واشنگٹن ڈی سی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مسلح تصادم کے بعد ایک شخص کو گولی ماری گئی۔

سیکرٹ سروس کے ترجمان انتھونی گگلیلمی کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی ایجنٹ زخمی نہیں ہوا، جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات واشنگٹن ڈی سی پولیس ڈیپارٹمنٹ کرے گا۔

میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، واقعے کی چھان بین فورس انویسٹی گیشن ٹیم کر رہی ہے، جو ضلع کولمبیا میں قانون نافذ کرنے والے افسروں کے ملوث ہونے والے فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات کرتی ہے۔
 

مزیدخبریں