واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں میٹا اے آئی کے لیے خصوصی ویجیٹ کی آزمائش

واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں میٹا اے آئی کے لیے خصوصی ویجیٹ کی آزمائش

کیلیفورنیا: واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری، میٹا اے آئی تک رسائی مزید آسان بنانے کے لیے نیا ویجیٹ متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کے ذریعے صارفین کو ایپ اوپن کیے بغیر ہی اے آئی سے بات چیت کا موقع ملے گا۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق، واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں اس نئے ویجیٹ کی آزمائش جاری ہے۔ اس ویجیٹ میں تین شارٹ کٹس دیے گئے ہیں، جن میں ایک میٹا اے آئی چیٹ اوپن کرنے، دوسرا تصاویر شیئر کرنے اور تیسرا آڈیو رابطے کے لیے ہوگا۔

یہ ویجیٹ صارفین کی ترجیحات کے مطابق اسمارٹ فون اسکرین پر آسانی سے فٹ ہو جائے گا، جس سے میٹا اے آئی کا استعمال مزید سہل ہوگا۔

یہ نیا فیچر ابھی صرف بیٹا ورژن میں دستیاب ہے اور عام صارفین کے لیے متعارف نہیں کرایا گیا، تاہم کمپنی مسلسل اس پر کام کر رہی ہے تاکہ مستقبل میں اسے عالمی سطح پر لانچ کیا جا سکے۔