ٹک ٹاکر شمشیر بھٹی پر فائرنگ، شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل

04:50 PM, 9 Mar, 2025

لاہور: معروف ٹک ٹاکر شمشیر بھٹی اور اس کے ساتھی پر نامعلوم کار سواروں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں شمشیر بھٹی شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ شیراکوٹ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں شمشیر بھٹی اور اس کے ساتھی صغیر کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں شمشیر بھٹی کو سینے اور بازو میں گولیاں لگیں، جبکہ صغیر کو سر پر گولی لگی۔ دونوں زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں شمشیر بھٹی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ملزمان کے خلاف نامزد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

یہ حملہ کس وجہ سے کیا گیا، اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور جلد از جلد انصاف کا مطالبہ کیا گیا۔

مزیدخبریں