آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا فیصلہ کن معرکہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج جوڑ پڑے گا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا فیصلہ کن معرکہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج جوڑ پڑے گا

دبئی : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فیصلہ کن معرکے میں آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل ہوگا۔ دونوں ٹیمیں ٹرافی کو اپنے نام کرنے کے لیے بے تاب ہیں اور شائقین کرکٹ اس بڑے مقابلے کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔ یہ دونوں ٹیموں کا 25 سال بعد چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ٹکراؤ ہوگا۔

دونوں ٹیمیں آج دوپہر 2 بجے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، اور دونوں نے بڑے میچ سے قبل دبئی اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کی ہے۔ نیوزی لینڈ نے 2000 میں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست دی تھی، جبکہ 2002 میں بھارت اور سری لنکا کو مشترکہ چیمپئن قرار دیا گیا تھا۔ بھارت نے 2013 میں انگلینڈ کو شکست دے کر یہ ٹائٹل اپنے نام کیا، جبکہ 2017 میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں 180 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شبمن گل نے فائنل سے پہلے پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ دبئی کی کنڈیشن سے واقف ہیں اور کوشش کریں گے کہ فائنل میں بھی اچھا کھیل پیش کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ دباؤ ہمیشہ ہوتا ہے، لیکن تجربہ کار کھلاڑی دباؤ سے نمٹنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ شبمن نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کا باؤلنگ اٹیک زیادہ مضبوط نہیں تھا، تاہم بھارتی ٹیم نے سیمی فائنل میں دباؤ میں وکٹیں گنوائی تھیں۔

دوسری جانب کیوی بلے باز ول ینگ نے کہا کہ وہ گروپ میچ میں ملنے والے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے اور زیادہ سنبھل کر بھارتی باؤلرز کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے باؤلرز بھی بھارتی بیٹرز کے خلاف نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ کیوی کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ بھارت کو دبئی میں اپنے تمام میچز کھیلنے کا ایڈوانٹیج حاصل ہوگا، تاہم نیوزی لینڈ اپنی بہترین کارکردگی کے ساتھ کامیابی کے لیے پر اعتماد ہے۔

مصنف کے بارے میں