کراچی: مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

10:48 AM, 9 Mar, 2025

نیوویب ڈیسک

کراچی : کراچی کے علاقے گلشن معمار افغان بستی میں ایک مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق چھت گرنے کے حادثے میں 4 بچیاں اور 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد گھر میں مہمان تھے اور چھت پر تعمیر کا کام جاری تھا۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی نعشوں کو ہسپتال منتقل کیا اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس دلخراش حادثے پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

مزیدخبریں