کراچی کے 13 سالہ لڑکے کی بڑی کامیابی، AI کورس کے بعد ماہانہ 5 لاکھ روپے کمانے لگا

کراچی کے 13 سالہ لڑکے کی بڑی کامیابی، AI کورس کے بعد ماہانہ 5 لاکھ روپے کمانے لگا

کراچی: کم عمری میں بڑی کامیابی! کراچی کے 13 سالہ کاشان عدنان نے سیلانی ویلفیئر سے AI اور چیٹ بوٹ ڈویلپمنٹ کا کورس مکمل کرکے شاندار کامیابی حاصل کی اور اب ماہانہ 500,000 روپے کما رہے ہیں۔

کاشان عدنان، جو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے رہائشی ہیں، نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے ویب اور موبائل ایپ ڈویلپمنٹ کورس بھی مکمل کیا، جس کے بعد انہوں نے "آغاز ٹیک" کے نام سے اپنا اسٹارٹ اپ قائم کیا۔

نوجوان کاروباری کاشان عدنان بین الاقوامی کلائنٹس کو خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ 100 سے زائد طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم بھی دے رہے ہیں، تاکہ دوسرے نوجوان بھی اس ہنر سے فائدہ اٹھا سکیں۔

ان کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر مواقع اور تربیت فراہم کی جائے تو کم عمر بچے بھی غیر معمولی کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔