نوشہرہ میںخونریز خاندانی جھگڑا، بجلی میٹر کے تنازع پر تین افراد قتل

نوشہرہ میںخونریز خاندانی جھگڑا، بجلی میٹر کے تنازع پر تین افراد قتل

نوشہرہ :نوشہرہ کے علاقے پبی چوکی درب میں بجلی میٹر کی ملکیت کے تنازع پر بھائی نے فائرنگ کر کے اپنی ماں، بہن اور بھائی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کا والد سابق واپڈا ملازم تھا، جس کے نام پر گھر میں مفت بجلی کا میٹر لگا ہوا تھا۔ اسی میٹر کی ملکیت پر بھائیوں کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔

بدقسمت جھگڑا اس وقت خونریز ہوگیا جب ایک بھائی نے طیش میں آ کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ماں، بہن اور بھائی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

واقعے کے بعد ملزم بیوی بچوں سمیت فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقتولہ بہن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔