اسلام آباد : وفاقی کابینہ میں کونسی وزارت کس کو ملے گی ۔نام سامنے آگئے۔ اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جلیل عباس جیلانی مشیر خارجہ اورطارق فاطمی کو معاون خصوصی برائے خارجہ لگایا جائے گا۔
نیو نیوز کے مطابق اورنگزیب خان مشیر خزانہ ہوں گے ۔شمشاد اختر کو معاون خصوصی برائے خزانہ مقرر کرنے کا فیصلہ ۔ سابق نگران وزیر اعلیٰ سید محسن رضا نقوی کو مشیر داخلہ مقرر کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خواجہ آصف وزیر دفاع ،مصدق ملک وزیر توانائی ، عطا اللہ تارڑ وزیر اطلاعات ،احسن اقبال وزیر توانائی و منصوبہ بندی ہوں گے۔
چودھری سالک،طارق بشیر چیمہ، اعظم نذیر تارڑ ،ڈاکٹر طارق فضل،حنیف عباسی، شیخ آفتاب ک امیر مقام، سردار یوسف ، سردار یعقوب ناصر، جام کمال، کھیل داس، انوشہ رحمان بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔