پاک فوج کی شرپسندوں کیخلاف کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، افغانستان سے پاکستان دراندازی کی کوشش ناکام

10:25 PM, 9 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

وزیر ستان : شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز  میں  10 دہشت گرد مارے گئے  جبکہ 3 زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  فورسز کی پہلی کارروائی میں 8 مارچ کو چار دہشت گرد ہلاک ہوئے ۔مارے گئے دہشت گرد امن دشمن کارروائیوں میں ملوث  تھے۔ سینی ٹائزیشن آپریشن کے دوران مزید 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دوسری کارروائی پاک افغان بارڈر کے قریب کی گئی ۔    پاکستان عبوری افغان حکومت کو مستقل کہتا رہا کہ موثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنائے۔ توقع ہے عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کریگی،فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ اور دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع میں ایک الگ کارروائی کے دوران، پانچ دہشت گردوں کی نقل و حرکت  جو پاکستان اور افغانستان کی سرحد سے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے کو سیکیورٹی فورسز نے پکڑ لیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو دہشت گردوں، دہشت گرد حضرت عمر اور دہشت گرد رحمان نیاز کو بھی جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ تین دیگر دہشت گرد زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان مستقل طور پر عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے۔ توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال سے انکار کرے گی۔

مزیدخبریں