اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الوداعی بیان جاری کردیا ہے۔ کہتے ہیں اللہ میری کوتاہیوں پر مجھے معاف کرے۔
صدر پاکستان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ بطور صدر ملک کے عوام کی خدمت میرے لیے باعث فخر رہی۔ اللہ میری کوتاہیوں پر مجھے معاف کرے۔ اچھے اعمال کا اجر دے، میری اہلیہ ثمینہ علوی بھی اس دعا میں مرے ساتھ شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی شک نہیں کہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے۔ بطور پاکستان کے 13 ویں صدر کے ایکس ہینڈل پر میرا یہ آخری پیغام ہے، یہ اکاؤنٹ اگست 2018 میں میں نے بنایا تھا، میں صدر پاکستان کا ایکس ہینڈل ملک کے 14 ویں صدر کو منتقل کر رہا ہوں۔