پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے بچوں کو پنجابی زبان سکھائیں: مریم نواز

پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے بچوں کو پنجابی زبان سکھائیں: مریم نواز

لاہور : پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنے بچوں کو پنجابی زبان سکھائیں۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’پنجابی لوگ جب پنجابی زبان بولتے ہیں تو فخر سے نہیں بولتے بلکہ بچوں کو یا تو اردو سکھاتے ہیں یا انگریزی سکھاتے ہیں اور ہم سب یہی کرتے ہیں، میں اپنے آپ کو اس میں شامل کر کے کہہ رہی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں آج ماں، باپ سے بھی یہ بات کہوں گی کہ اگر آپ کا تعلق پنجاب سے ہے تو آپ اس پر فخر محسوس کریں، اپنے بچوں کو پنجابی سکھائیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ بچوں کو انگریزی سکھانا بھی ضروری ہے کیونکہ ہم نے دنیا سے بھی مقابلہ کرنا ہے اور اردو قومی زبان ہے اس لیے وہ بھی بولنی چاہیے۔انہوں نے ایک کہاوت کا استعمال کیا کہ: ’کوّا چلا ہنس کی چال، اپنی بھی بھول گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسا ہی کچھ دیکھنے میں آ رہا ہے کہ ہم دوسروں کی روایات پر چل پڑے ہیں اور اپنے جڑوں کو، اپنی ثقافت کو، اپنی اقدار کو ہم بھول چکے ہیں۔
 

مصنف کے بارے میں