اپوزیشن لیڈر کے لیے عمر ایوب کا نام جمع

اپوزیشن لیڈر کے لیے عمر ایوب کا نام جمع


اسلام آباد : سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے لیے عمر ایوب کا نام جمع کرادیا۔

اپوزیشن کے لیے عمر ایوب خان کا نام اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے دفتر میں جمع کرا دیا گیا۔

لیڈر آف اپوزیشن کا نام ملک عامر ڈوگر کی جانب سے جمع کرایا گیا جبکہ اس موقع پر صاحبزادہ حامد رضا، علی محمد خان، ریاض فتیانہ اور دیگر اپوزیشن ممبران بھی موجود تھے۔

مصنف کے بارے میں