آصف زراری 411 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئے: الیکشن کمیشن نے نتائج جاری کردیے

06:41 PM, 9 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے صدارتی الیکشن کے نتائج جاری کردیے ہیں۔آصف علی زرداری  کے صدرمنتخب ہونے کا الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق آصف علی زرداری 411 الیکٹورل ووٹ لے کر صدر پاکستان منتخب ہوئے ہیں ۔  محمود خان اچکزئی کو 181 الیکٹورل ووٹ ملے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ   صدارتی انتخابات کا کل الیکٹورل کالج 1185 پر مشتمل تھا۔ 92 نشستیں تاحال خالی ہیں۔  صدارتی انتخاب کیلئے کل 1044 ووٹ کاسٹ ہوئے ۔   9 ووٹ مسترد ہوئے۔ 

مزیدخبریں