اسلام آباد: سوئی ناردرن گیس نے رمضان میں سحرو افطار کے اوقات میں بلا تعطل گیس فراہم کرنے کا علان کر دیا۔
ترجمان سوئی ناردرن گیس کے مطابق رمضان میں سحرو افطار کے اوقات میں بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی۔سحری کیلئے رات ڈھائی سے صبح 8 بجے تک افطاری کیلئے سہ پہر 3 بجے سے 10 بجے تک بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق گیس پریشر کے مسائل حل کرنے کیلئے کنٹرول روم اور مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔ صارفین گیس پریشر یا فرہمی کے حوالے سے شکایات کیلئے 1199 پر کال کر سکیں گے۔
دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی نے رمضان میں سحر اور افطار میں گیس کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے شیڈول جاری کردیا۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ رمضان میں صبح 9 سے دوپہر 3 بجے تک اور رات 10 بجے سے 3 بجے تک گیس کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔