اسلام آباد:ایف آئی اے نے وزیراعلیٰ پنجاب پر آڈیو لیک کا الزام عائد کرنے پر سنی اتحاد کونسل کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کو 14 مارچ کو لاہور طلب کر لیا۔
وفاقی تحقیقیاتی ادراہ (ایف آئی اے)نے وزیراعلیٰ پنجاب پر آڈیو لیک کا الزام عائد کرنے پر سنی اتحاد کونسل کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کو 14 مارچ کو لاہور طلب کر لیا۔ن لیگ کے کارکن شعیب مرزا کی درخواست پر شاندانہ گلزار کو ایف آئی اے نے طلب کیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شاندانہ گلزار مریم نواز کی آڈیو کا ثبوت دیں ورنہ قانون کا سامنا کریں۔
لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شاندانہ گلزار نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پر الزام لگایا ہے کہ ان کی کوئی آڈیو ہے، شاندانہ گلزار آڈیو لیکر آئیں اور ثبوت پیش کریں۔
لیگی رہنما نے کہا کہ شاندانہ گلزار ثبوت دیں ورنہ قانون کا سامنا کریں، اب ایسا نہیں ہوگا کہ جس کا جو دل کرے وہ الزام لگا دے۔
یاد رہے کہ شاندانہ گلزار نے مبینہ طور پر وزیراعلیٰ پنجاب پر آڈیو لیک کا الزام عائد کیا تھا۔مبینہ آڈیو لیک میں پی ٹی آئی کے مقتول کارکن ظل شاہ کا ذکرکیا تھا۔