'بھارتی پروڈیوسر نے 'تیرے بن' کا ریمیک بنانے کی اجازت نہیں مانگی'

02:08 PM, 9 Mar, 2024

کراچی:پاکستانی ڈرامے "تیرے بن " کےپروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ بھارتی پروڈیوسر نے ریمیک بنانے کے لیے اُن سے یا چینل سے اجازت نہیں مانگی۔

ڈرامہ سیریل ‘تیرے بن’ کے پروڈیوسرز اسد قریشی اور عبداللہ نے واضح کیا کہ بھارتی پروڈیوسر و ہدایتکارایکتا کپور کی جانب سے اس معاملے پر ڈرامے کے اصل پروڈیوسرز یا چینل سے کوئی اجازت نہیں لی گئی ہے۔

گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ایکتا کپور نے بھارت میں ڈرامہ سیریل ‘تیرے بن’ کا ریمیک بنانے کا اعلان کیا ہے جس کے لیے اُنہوں نے بھارتی ٹی وی چینل ‘کلرز ٹی وی’ کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کرنے والے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل 'تیرے بن' میں  وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کی جوڑی کو اس قدر سراہاگیا کہ  دنیا بھر میں ان دونوں ستاروں کی   فین فالوئنگ بھی بڑھ گئی۔

مزیدخبریں