پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور پی ٹی آئی رہنماتیمور سلیم جھگڑا کی وزیر اعلیٰ ہاوس میں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق جھگڑا نے کابینہ میں شامل نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا، جس پر علی امین گنڈا پور نے انھیں صاف جواب دیا کہ ’میں نے کابینہ تشکیل نہیں دی بلکہ بانی پی ٹی آئی نے منظوری دی‘ ، عمران خان کی ہدایت پر آپ کو بھی کابینہ میں شامل کرسکتا ہوں۔
گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ بانی چیئرمین کا سپاہی ہوں، وہی کروں گا جو وہ کہیں گے۔