صحافی عمران ریاض خان کی  بعد از گرفتاری ضمانت منظور

12:09 PM, 9 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:  زمان پارک میں پولیس پر تشدد اور پیٹرول بم پھینکے اور عوام کو اکسانے کے مقدمے میں صحافی عمران ریاض خان کی  بعد از گرفتاری ضمانت منظور کر لی گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں جج  ارشد جاوید نےبانی پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری کے وقت  زمان پارک میں پولیس پر تشدد اور پیٹرول بم پھینکے اور عوام کو اکسانے کے مقدمے میں صحافی عمران ریاض خان کی  بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے  ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض  صحافی عمران ریاض کی درخواست ضمانت منظور کی۔ 

عمران ریاض خان کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل دیئے  کہ پراسیکیوشن صحافی کو زیادہ سے زیادہ عرصہ کیلیے جیل میں رکھنا چاہتی ہے، عمران ریاض خان نے جیل سے  ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ وکیل نے  استدعا  کی کہ ملزم عمران ریاض خان  صحافی ہے بے گناہ ہے ضمانت پر رہائی دی جائے۔

یاد رہے کہ صحافی عمران ریاض تھانہ ریس کورس کے مقدمہ نمبر 410/23 میں گرفتار ہے ، مقدمہ میں ملزمان پر پولیس ہر تشدد اور پیٹرول نم پھینکے ہر عوام کو اکسانے کا الزام ہے۔

صحافی عمران ریاض خان نے  پی ٹی آئی کارکنان کو پولیس پر  تشدد پر اکسایا پولیس

مزیدخبریں