صدارتی انتخاب: سینیٹر اعجازچوہدری پروڈکشن آرڈرز کے باوجود ووٹ نہ ڈال سکے

11:56 AM, 9 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجازچوہدری پروڈکشن آرڈرز کے باوجود  صدارتی الیکشن  میں ووٹ نہ ڈال سکے۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجازچوہدری کو پروڈکشن آرڈرز کے باوجود صدارتی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے لیے نہیں لایا گیا۔سینیٹر اعجاز چوہدری کا نام پکارا گیا مگر وہ ایوان میں موجود نہیں تھے ۔

‏سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے سینیٹر اعجاز چوہدری کی رہائی کے لیے نعرے بازی کی۔ 

واضح رہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی نے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنےکی رولنگ دی تھی کہ کل صبح 10بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں انہیں پیش کیا جائے۔

یاد رہے کہ اعجاز چوہدری 9 مئی واقعات پر درج مقدمات میں گرفتار ہیں۔

مزیدخبریں