عمران خان جیسے نشئی کی جگہ پارکوں، پلوں کے نیچے اور قبرستان میں ہوتی ہے، جنرل فیض اور ثاقب نثار نے انہیں وزیر اعظم بنوادیا: مریم نواز

10:45 PM, 9 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان بزدل اور نشے کا عادی ہے۔ وہ گرفتاری اس لیے نہیں دیتا کیونکہ پولیس اس کا ٹیسٹ کرائے گی اور پوری دنیا کو پتا چل جائے گا کہ یہ نشہ کرتا ہے۔ایسے لوگوں کی جگہ پلوں کے نیچے، پارکوں اور قبرستان میں ہوتی ہے لیکن جنرل فیض اور ثاقب نثار نے انہیں وزیر اعظم بنوادیا۔ 

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں مریم نواز نے کہا کہ جنرل فیض فوج کی پیشانی پر دھبہ ہیں ۔ انہوں نے اعتراف جرم کرلیا ہے میں امید کرتی ہوں کہ ادارہ ان کے خلاف کارروائی کرے گا۔ ثاقب نثار اور جنرل فیض نے سب کچھ مینج کیا ہے ۔ ثاقب نثار کے بارے میں عدلیہ کو فیصلہ کرنا چاہیے۔ 

مریم نواز نے مزید کہا کہ نواز شریف کو باہر بھیجنا ان کی مجبوری تھی کیوں کہ ان کا خیال تھا کہ نواز شریف کو کچھ ہوگیا تو ماتھے پر داغ لگ جائے گا۔ ہم الیکشن سے بھاگ نہیں رہے جب الیکشن ہوئے لڑیں گے۔ ایک ایک حلقے سے ہمارے 6،6 امیدوار ہیں ۔ نواز شریف بھی جلد پاکستان آ رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں