علی بلال کی موت کا کیوں بتایا؟ ایم ایس سروسز ڈاکٹر مختار کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

09:34 PM, 9 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور (میاں نوید) پی ٹی آئی کارکن علی بلال کی موت کا کیوں بتایا ؟ایم ایس سروسز  ہسپتال کو عہدے سے ہٹادیا گیا  ۔  ایم ایس سروسز اسپتال ڈاکٹر مختار نے علی بلال کو ڈیڈ رسیو قرار دیا تھا ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے علی بلال کی موت کو صیغہ راز میں رکھنے کی ہدایت جاری کی تھیں - محکمہ صحت پنجاب نے ڈاکٹر مختار کو فوری چارج چھوڑنے کے احکامات دے دیئے ۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکن علی بلال عرف ضلے شاہ گزشتہ پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان جھڑپوں میں جاں بحق ہوگئے تھے ۔ پی ٹی آئی  کا دعویٰ ہے کہ علی بلال کی ہلاکت پولیس تشدد سے ہوئی۔

مزیدخبریں