اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وزارت خزانہ سے دو صوبوں میں انتخابات کے لیے 15 ارب روپے مانگ لیے ہیں۔ الیکشن کمیشن اور وزارت خزانہ حکام کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن اور وزارت خزانہ حکام کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہےالیکشن کمیشن نے وزارت خزانہ سے دونوں صوبوں کے انتخابات کے لیے 15 ارب روپے مانگے ہیں۔ وزارت خزانہ 5 ارب روپے پہلے الیکشن کمیشن کو دے چکی ہے۔الیکشن کمیشن نے مزید دس ارب روپے فوری جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔
وزارت خزانہ نے یقین دہانی کرائی کہ فنڈز فراہمی کے لیے حکومت کے سامنے مطالبات رکھیں گے۔پی ٹی آئی کے استعفے واپس ہونے سے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے اخراجات کی بچت ہوئی۔ ذرائع نے کہا وزارت خزانہ نے ملک کے معاشی حالات کا عذر پیش کر دیا۔سیکرٹری خزانہ نے کہا روزمرہ کے اخراجات پورے کرنے کے لیے شدید مشکلات درپیش ہیں۔