عمران خان کے اپنے بچے لندن میں عیش کر رہے ہیں، قوم کے بچوں کو مر وا رہا ہے، نشہ کرکے سوتا ہے اس لیے ٹھیک فیصلے نہیں کرسکتا: مریم نواز 

عمران خان کے اپنے بچے لندن میں عیش کر رہے ہیں، قوم کے بچوں کو مر وا رہا ہے، نشہ کرکے سوتا ہے اس لیے ٹھیک فیصلے نہیں کرسکتا: مریم نواز 
سورس: File

لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ جب تک ترازو کے دونوں پلڑے برابر نہیں ہوتے ملک کا مستقبل ٹھیک نہیں ہوسکتا۔ عمران خان کے اپنے بچے لندن محفوظ مقام پر ہیں۔ قوم کے بچوں کو ڈھال بنانا چاہتا ہے۔ 

  

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نشے کی حالت میں ہوتا ہے،  ٹھیک فیصلے نہیں کرسکتا۔ عمران خان نشہ کرکے سوتا رہتا ہے ۔ عمران خان پر چوری کے 4 کیسز ہیں کھلے عام بینچ فکسنگ ہو رہی ہے۔ 

  

انہوں نے کہا کہ عمران خان ذہنی بیمار ہے ۔ 10 نشستوں پر کھڑا ہو جاتا ہے۔ پھر ایک سیٹ رکھ کر باقی چھوڑ دیتا ہے۔ ضمنی انتخابات پر پیسے خرچ ہوتے ہیں الیکشن کمیشن کو تمام پیسے اس شخص سے لینے چاہئیں۔ عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے کبھی کہتے ہیں ٹانگ ٹوٹی کبھی ایسی بیماری کا بتاتے ہیں کہ میں نام بھی نہیں لے سکتی۔ 

  

عمران خان پر چار کیس ہیں جو سچے ہیں اسی لیے پیش نہیں ہو رہا ہے۔ ٹیریان کا کیس ہے۔ عمران خان اسے انصاف نہیں دے سکتا۔ عمران خان قوم کے ساتھ ساتھ اپنی بیٹی ٹیریان کا بھی مجرم ہے ۔ سیاست کے لیے بیٹی کو نام نہیں دے رہا۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں بھی آئی ایم ایف کا پروگرام چل رہا تھا لیکن مہنگائی پر کنٹرول تھا۔ ہم ترقی کرتا ہوا پاکستان انہیں دے کر گئے تھے ۔ پی ٹی آئی کے کارکنان ہر جگہ پہنچ جاتے ہیں لیڈر نہیں پہنچتا ۔ ہماری یوتھ کو اتنا پتہ ہو کہ انہیں مستقبل میں کدھر جانا ہے ۔ 

مصنف کے بارے میں