اسلام آباد کے بعد کوئٹہ کی عدالت نے بھی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

03:39 PM, 9 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ : اداروں کے خلاف بیان بازی کیس میں کوئٹہ کی عدالت نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ 

کوئٹہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے حکم دیا کہ عمران خان کو گرفتار کر کے پیش  کیا جائے۔عمران خان پر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کا مقدمہ بجلی روڈ تھانہ کوئٹہ میں درج ہے۔  مقدمے میں کہا گیا ہے کہ  عمران خان نے ریاستی اداروں کے افسران کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کر کے نفرت پھیلائی۔ 

عمران خان نے اسلام آباد اور کوئٹہ میں درج مقدمات میں حفاظتی ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا  ہے تاہم انہیں ابھی تک عبوری ضمانت نہیں ملی۔

مزیدخبریں