اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ سے عمران خان کو فوری ریلیف نہیں مل سکا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی کیسز منتقلی کی درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی ویڈیو لنک حاضری یا کیسز کی جوڈیشل کمپلیکس میں سماعت کی درخواست پر سماعت کی۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اگر ویڈیو لنک کے ذریعے نہیں تو تمام کیسز جوڈیشل کمپلیکس منتقل کیے جائیں ۔
چیف جسٹس نے کہا کہ میں اس پر بھی نوٹس جاری کر رہا ہوں ۔ کیس کی سماعت 15 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔