لاہور ہائیکورٹ سے عمران خان کو ایک اور ریلیف مل گیا، تقاریر پر پابندی فوری ختم کرنے کا حکم 

03:19 PM, 9 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی تقاریر کی نشریات پر پابندی پر پیمرا کیخلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا۔عدالت نے 13 مارچ کے لیے کیس فل بنچ کے پاس بھیجوا دیا ۔ عدالت نے پیمرا کو عمران خان کی نشریات پر پابندی ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے عمران خان کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا ۔چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے بئیرسٹر احمد پنسوتہ اور اشتیاق اے خان نے دلائل پیش کیے۔درخواست میں پیمرا کو فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان کی تقاریر پر پابندی آئین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔آئین پاکستان شہریوں کو آزادیِ اظہار رائے کی اجازت دیتا ہے۔عمران خان کی تقاریر پر پابندی آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔

درخواست میں کہا گیاہے کہ آزادی اظہار پرپابندی سے افراتفری اور سیاسی ہیجان پیدا ہوگا۔موجودہ سیاسی صورتحال میں ملک افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا۔پیمرا کی جانب سے پابندی کا نوٹیفیکیشن غیر قانونی طور پر جاری کیاگیا ۔ 

مزیدخبریں