معاشی مشکلات کا آغاز 2018 سے ہو ا، جلد آئی ایم  ایف سے معاہدہ ہونے کی امید ہے: اسحاق ڈار

02:07 PM, 9 Mar, 2023

اسلام آباد:  وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ  ملک کی معاشی مشکلات کا آغاز 2018 سے ہو ا ہے اور  و معاشی مشکلات سے نکالنے کے  لیے سب کو اپنا حصہ ڈالنا چاہیے

اسلام آباد میں سمینار سے خطاب کرتے ہو ے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان دیوالیہ نہیں ہو گاجلدمعاشی مسائل پر قابو پا لیا جائے  گا اور  جلد ہی آئی ایم  ایف  سےمعاہدہ ہونے کی امید ہے۔ 
 
وزیر خزانہ نے  کہا ملک نے 2013 سے 2018 میں معاشی استحکام  حاصل کیا گزشتہ چند برسوں کی بری حکومت کے باعث ملک کے حالات خراب ہوئے عمران خان نے پاکستان کے قرضوں  میں 24 ہزار ارب کے قرضوں میں اضافہ کیا اتحا دی حکومت کو معیشت ورثے میں ملی ہے۔

ڈار نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کیلیئے 16ارب ڈالر درکار ہیں عمران خان نے ترقیاتی اداروں کے قیام کو نقصان پہنچایا ہے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے پچھلے دور میں پاکستان 24ویں بڑی معیشت بن گیا تھا گزشتہ چار سالوں میں فی کس آمدنی میں صرف تیس ڈالر کا اضافہ ہوا۔  ہمارے دور میں فی کس آمدنی میں 373 ڈالر کا اضافہ ہوا۔

مزیدخبریں